کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کالونی اسپورٹس کمپلیکس ملیر پر جاری “آٹھواں آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ”کے سپر لیگ میچوں میںپشاور پولیس اور پی آئی اے نے کامیابی حاصل کرکے 3-3پوائنٹ حاصل کرلئے ۔ٹورنامنٹ میںکھیلے گئے پہلے سپر لیگ میچ میں پی آئی اے نے باآسانی منور شہید فٹ بال کلب کوئٹہ کو 4-0کے مارجن سے شکست دیدی پی آئی اے کی جانب سے ریاض احمد،وسیم اللہ ،ذیشان اور شاکر الشاری نے نہایت خوبصورت گول اسکور کرکے 3پوائنٹ کے ساتھ اپنی ٹیم کو کامیابی دلادی۔
جبکہ منور شہید کلب کوئٹہ کی ٹیم کوئی خاص کھیل نہ پیش کرسکی ۔کھیلے گئے دوسرے اہم میچ میںٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم خیبر پختونخواہ پشاور پولیس کی ٹیم نے ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد نہایت مضبوط حریف بلوچ محمڈن ملیر کو 4-3سے زیر کرکے نہایت شاندار 3پوائنٹ حاصل کرلئے پشاور پولیس کی جانب سے راشد ،آفتاب ،بادشاہ گل اور مبشر نے گول اسکور کئے جبکہ ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم بلوچ محمڈن ملیر کی جانب سے ولید نے دو اور ماجد نے ایک گول کئے میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی اسپورٹس آفیسر کے پی کے پشاور پولیس فیصل جاوید کا تعارف دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے کرایا گیا اس موقع پر منیجر پشاور پولیس اختر حسین ،صدر لیاقت مارکیٹ ملیر محمد حنیف گھانچی ،ضمیر السلام ،ایم اے خالد ،امیر محمد خان ،رئیس احمد،،منور خان و دیگر بھی موجود تھے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض نیشنل ریفری عبدالغفور بلوچ ،خالد ممتاز جمی ،نصیر عمر بلوچ ،عمر بلوچ اور سراج الدین طالب نے انجام دیا جبکہ میچ کمشنر منور خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔