کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام نیشنل بنک کے تعاون سے کالونی اسپورٹس کمپلیکس ملیر پر جاری آٹھواں آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ کے سپر لیگ مرحلے میں کھیلا جانے والا میچ کراچی یونائٹیڈ اور اسٹیٹ لائف کا مقابلہ1-1گول سے برابر ی پر ختم ہوا کراچی یونائٹیڈ کی جانب سے آصف جبکہ اسٹیٹ لائف کا گول سلام نے کیا دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کے لئے کئی حملے کئے لیکن کوئی ٹیم واضح برتری حاصل نہ کر سکی۔
خاص کر کراچی یونائٹیڈ کے فارورڈ کھلاڑیوں نے گول کرنے کے کئی آسان مواقع ضائع کردیئے اس سپر لیگ میچ کے مہمان خصوصی صدر کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب ملیر گلفراز خان کا تعارف دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے کرایا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر ضمیر السلام ،ایم اے خالد،امیر محمد خان ،رئیس احمد ،منور خان اور دیگر موجود تھے اس میچ کو نیشنل ریفری نصیر عمر بلوچ نے اپنے معائونین ساتھیوں خالد ممتاز جمی اور سراج الدین طالب کے ہمراہ سپروائز کیا جبکہ فورتھ ریفری عمر بلوچ اور میچ کمشنر منور خان تھے۔