آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ میں غیر معروف ٹیموں کا کھیلنا باعث حیرت ہے۔ رئیس احمد
Posted on February 13, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی: کراچی فٹ بال ایکشن کمیٹی کے نائب صدر رئیس احمد نے اپنے ایک بیان میں صدر نیشنل بنک آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ جو کہ کالونی اسپورٹس فٹ بال اسٹیڈیم سعود آباد ملیر میں جاری ہے اس میں غیر معروف ٹیموں کو کھلانا سرا سر نا انصافی ہے جبکہ کراچی کے پانچوں ڈسٹرکٹ کی ٹیمیں جو کہ اپنے شاندار کھیل کی بدولت معروف ہیں انہیں اس ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔
اپنی من پسند ٹیموں کو ٹورنامنٹ میں کھلایا جا رہا ہے جبکہ ان معروف ٹیموں میں کئی ڈیپارٹمنٹل کھلاڑی بھی موجود ہیں لہذا آپ سے درخواست ہے کہ فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے اس ٹورنامنٹ کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں اور اس ٹورنامنٹ کو کسی اور اسٹیڈیم میں منعقد کرواکر کسی ایماندار لوگوں کے سپرد کیا جائے ورنہ آئندہ کوئی بھی معروف ٹیم اس ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کریگی کیونکہ ڈیپارٹمنٹل مرحلے میں بھی کوئٹہ یا پنجاب سے کوئی بڑی ٹیم شرکت نہیں کرتی کسی اچھے ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم پر جعلی لڑکوں کو کھلایا جاتا ہے جو سراسر اس ٹورنامنٹ کے منافی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com