کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سیفی اسپورٹس فٹ بال کلب لیاری کے زیر اہتمام ککری گرائونڈ لیاری پر جاری آل پاکستان غلام عباس بلوچ فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید پانچ میچوں کے فیصلے ہوگئے تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ینگ عمر لین نے ینگ اسلام فٹ بال کلب کو 2-0سے شکست دیدی ،فاتح ٹیم کی جانب سے رضوان اور خیر محمد نے گول اسکور کئے ۔دوسرے میچ میں اسلم الیون ملیر نے مد مقابل ینگ ہنگورہ فٹ بال کلب کو 4-0سے شکست دیدیا ،اسلم الیون کے ظہیر احمد اور سراج نے دو ،دو گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا ۔تیسرے میچ میں غنی الیون نے ایک سخت مقابلے کے بعد کلر ی محمڈ ن کو 1-0سے زیر کردیا ۔
،غنی الیون کے عامر نے میچ کا فیصلہ کن گول اسکور کیا ،چوتھے میچ میں معمار اسپورٹس نے صادر بر یونین کو 3-0سے شکست دیدی فاتح ٹیم کے سردار ،عبدلغیور ،اور شہزاد نے گول اسکور کئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے چوتھے میچ میں ناکہ محمڈن نے شاہ اسپورٹس کو 2-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیافاتح ٹیم کی جانب سے حمید خان اور ذوہیب نے گول کئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض غلام عباس ،حیدر علی ،پرویز یوسف ،گلزار ظہور ،نذر شباب ،یوسف بلوچ ،واجد کادو ،عبدالباقی ،شوکت علی اور خدابخش نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر فیض عثمان ،ماسٹر نذیر احمد بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔