کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سیفی اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام پیپسی کولا پاکستان کے تعاون سے ککری فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری آل پاکستان غلام عباس یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں خیبر مسلم نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت شمش بہار فٹ بال کلب کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 5-0 سے شکست دیدی کھیل کی خاص بات خیبر مسلم کے کھلاڑی عزیز اللہ کا عمدہ کھیل تھا جنہوں نے 3 گول کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ نوید اللہ اور جلال نے ایک ایک گول اسکور کئے۔
دوسرے میچ میں پھول پتی بلوچ نے مد مقابل خاصخیلی اسپورٹس کو بھی 5-0 سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ان میچوںمیں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفریز غلام عباس بلوچ ،یوسف فیفا ،نیاز علی ،فیض HBL،عبدالخالق ،شاہنوازنے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر گلزار ظہور ،فیض عثمان ،نذیر احمد بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔