کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سیفی اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام ککری گرائونڈ لیاری پر جاری آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے اہم میچ میں ینگ میراں فٹ بال کلب نے مد مقابل شکور میموریل کو 3-0سے شکست دیدی ،ینگ میراں کی جانب سے نعمان ،شیراز اور نوید نے گول اسکور کئے جبکہ شکور میموریل فٹ بال کلب کوشش کے باوجود کوئی گول اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی لیاری یونین کمیٹی نمبر6کے نو منتخب چیئر مین فضل الرحمن اور وائس چیئر مین فرحان ہنگورہ سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔
اس موقع پر ٹورنامنٹ کمیٹی کے ارکان سابقہ فیفا ریفری محمد اقبال بلوچ ،عیسیٰ خان ،ماسٹر نذیر احمد بلوچ و دیگر بھی موجود تھے ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں سرحد پختون فٹ بال کلب نے مضبوط حریف لیاری برادرز کو پنالٹی ککس پر 4-3سے زیر کردیا کھیل کے دوران وقت مقررہ تک مقابلہ 2-2گول سے برابری پر ختم ہوا پنالٹی ککس مرحلے میں فاتح ٹیم کی جانب سے عمران ،سلمان ،شیراز اور ندیم نے درست نشانہ بازی کرتے ہوئے شاندار گول کئے جبکہ لیاری برادرز کے ولید ،عامر اور نیاز ہی گول کرنے میں کامیاب ہوئے ،کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض غلام عباس ،پرویز یوسف ،یوسف بلوچ ،فیض HBL،شاہنواز اور اختر نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر فیض عثمان ،گلزار ظہور ،ماسٹر نذیر احمد بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔