آل پاکستان غلام عباس یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 3 میچوں کے فیصلے ہو گئے

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سیفی اسپورٹس فٹ بال کلب لیاری کے زیر اہتمام ککری فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری آل پاکستان غلام عباس یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 3 میچوں کے فیصلے ہو گئے۔

کھیلے گئے پہلے میچ میں لعل بخش میموریل نے رانگی واڑاہ اسپورٹس کو 6-0 کے مارجن سے شکست دیدی، فاتح ٹیم کی جانب سے مدثر نے 3 گول اسکور کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ یاسر ،محمد علی اور کریم نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

دوسرے میچ میں غنی الیون نے مد مقابل بابل اسپورٹس لیاری کو 2-1سے شکست دیدی غنی الیون کی جانب سے جلیل اور عبدالحمید نے جبکہ بابل اسپورٹس کی جانب سے راشد نے گول اسکور کئے۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں نوالین اسٹار نے چنیسر محمڈن کو 4-0سے زیر کردیا فاتح ٹیم کی جانب سے محسن ،جان محمد ،عابد اور عبدالسلام نے گول کئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے۔

میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفریز غلام عباس ،محمد اختر ،یوسف بلوچ ،حیدر علی، یوسف منصوری اور فیض HBLنے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر فیض عثمان، ماسٹر نذیر احمد بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔