مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) آل پاکستان ایریگیشن لیبر یونین کا احتجاجی اجلاس زیر صدارت چوہدری خوشی محمد کھوکھر منعقد ہوا۔ احتجاجی اجلاس کے بعد محنت کشوں نے چوہدری خوشی محمد کھوکھر کی قیادت میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ باقیماندہ ملازمین کے سکیلوں میں بھی 6سکیل تک کا مزید اضافہ کیا جائے سوتیلا سلوک ختم کیا جائے۔
نجکاری نا منظور جائز مطالبات جلد پورے کئے جائیں، بند مراعات بحال کی جائیں ۔ قرار داد کے زریعے پنجاب حکومت سے پرُ زور مطالبہ کیا گیاکہ پرموشن پانے والے اور دیگر تمام ملازمین کے سکیلوں میں6سکیل تک کا اضافہ جلد کیا جائے بصورت دیگر محنت کش سخت احتجاجی کرنے پر مجبور ہونگے۔
مزید قرادادوں کے زریعے مطالبہ کیا کہ سب انجینئر اور دیگر ٹیکنیکل سٹاف کو ٹیکنیکل الاونس، پٹرول الاونس، SDO /ڈپٹی کا ترقی کوٹہ 50 فیصد کیا جائے، FTA مہنگائی کے تناسب سے بڑھا یا جائے کنڑیکٹ ورکچارج ملازمین کوجلد از جلد ریگولر کیا جائے۔ آسمان سے باتیں کرنیوالی کمر توڑ بے لگام مہنگائی نے قلیل تنخواہ دار ملازمین کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔ ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کاروائی کر کے مہنگائی ختم کی جائے ملازمین کے بچوں کو جلد ازجلد بھرتی کیا جائے۔
واپڈا اور دیگر قومی اداروں کی نجکاری نہ کی جائے۔ گروپ انشورنس ریٹائر منٹ پر بھی دی جائے دیگر جائز مطالبات منظور کئے جائیں اور منظور شدہ وردیاں، پگڑیاں، ٹی اینڈپی دی جائیں۔ سروس بکوں کو مکمل کیا جائے۔ سینئر ملازمین کو پرموشنیں دی جائیں۔ احتجاجی اجلاس سے چوہدری خوشی محمد کھوکھر ، ملک منگتا ، محمد اسرائیل خان، محمد ارشد، محمد رمضان، محمد بوٹا، بلال احمد، عبدالرشید، اور دیگر مقرریںنے خطاب کیا ہے۔