آل پاکستان مسلم لیگ پرویز مشرف کی سربراہی میں مظبوط اور منظم ہے، طاہر حسین سید

APML

APML

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) پرویز مشرف کی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما طاہر حسین سید نے سیاسی حلقوں میں پائی جانے والی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدرپرویز مشرف اپنی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ ہیں اور ان کے اور ان کی جماعت کے لاکھوں پیروکار ہیں وہ کسی اور جماعت کے سربراہ کیسے بن سکتے ہیں۔

آل پاکستان مسلم لیگ اپنا ایک الگ تشخص اور نظریہ رکھنے والی قومی جماعت ہے ۔جبکہ پاک سر زمین پارٹی ایک اپنا نظریہ رکھنے والی جماعت ہے۔ اے پی ایم ایل اور پاک سر زمین پارٹی کو ایک ہی پارٹی کہنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ یہ پاکستان کا سیاسی کلچر ہے کہ لو گ ذاتی مفادات یا نظریہ ضرورت کہ تحت جماعتیں تبدیل کرتے رہتے ہیں۔

اگر آل پاکستان مسلم لیگ کے چند لوگوں نے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے تو وہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے ۔آل پاکستان مسلم لیگ پرویز مشرف کی سربراہی میں مظبوط اور منظم ہے البتہ مستقبل میں کسی بھی پارٹی سے سیاسی اتحاد خارج المکان نہیں پرویز مشرف علاج کے بعد
جلد وطن واپس آئیں گے۔

سیکٹری اطلاعات
طاہر حسین سید
آل پاکستان مسلم لیگ سندھ