کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام نیشنل بنک کے تعاون سے کھیلے جانے والے “آٹھواں آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ”کا فائنل آج مورخہ 20 مارچ 2015ء کالونی اسپورٹس فٹ بال کمپلیکس ملیر پر پی آئی اے اور نیشنل بنک کے مابین کھلا جائیگا۔
میچ کے اختتام پر منعقد تقسیم انعامات کی شایان شان تقریب کے مہمان خصوصی نیشنل بنک کے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ اقبال قاسم ہونگے۔