آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ ایک یادگار ایونٹ تھا۔ بابو فیروز

کراچی : ینگ اتحاد فٹ بال کلب کورنگی کے روح رواں با بو فیروز ،سرپرست اعلیٰ حاجی غلام محمد خان و دیگر نے آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد پر آرگنائزر ضمیر السلام،گلفراز احمد خان،و دیگر کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ نیشنل بنک اسپورٹس خاص کر فٹ بال کی ترقی اور فروغ میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

نیشنل بنک شعبہ کھیل کے سربراہ اقبال قاسم فٹ بال کے کھیل کو اُجاگر کرنے میں نہایت اہم کردار ہیںا قبال قاسم نے پسماندہ کھیل کی ترقی اور اس کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں ان کی کاوشوں کی بدولت ہر سال آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کراچی میں ہوتا ہے۔