آٹھواں آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ رائونڈ کے مزید 3 میچوں کے فیصلے ہوگئے

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب ملیر اور نیشنل بنک آف پاکستان کے اشتراک سے کالونی اسپورٹس کمپلیکس ملیر پر جاری “آٹھواں آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ “کے کوالیفائنگ رائونڈ کے مزید تین میچوں فیصلے ہوگئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے

پہلے میچ میں بلوچ مجاہد نے با آسانی گل بلوچ ملیر کو 6-0 سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے نصیر اور عمر بلوچ نے خوبصورت گول اسکور کئے جبکہ گل بلوچ کی ٹیم کوئی بھی گول اسکور کرنے میں ناکام رہی ،دوسرے میچ میں بلوچ فائٹر نے محفوظ الیون ملیر کو 3-0کے مارجن سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا محفوظ الیون کوشش کے باوجود برتری حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

تیسرے میچ میں اصلاح بلوچ لیاری نے کھیل کے دوران برابری کے بعد ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم ساجدی محمڈن کو پنالٹی ککس پر 4-1سے ہرادیا کھیل کے دوران ساجدی محمڈن گول کرنے کے کئے مواقع ضائع کردیئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری نصیر عمر بلوچ ،انیس اختر ،عمر بلوچ ،عبدالغفور بلوچ جبکہ میچ کمشنر منور خان اور عابد اور میڈیا کوارڈینٹر کے فرائض شیر افضل نے انجام دیئے۔

Football Tournament

Football Tournament