آل پاکستان این بی پی فٹ بال ٹورنامنٹ ینگ پی آئی بی، ملیر اسٹار اور بلوچ محمڈن نے اپنے حریفوں کو شکست دیدی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کالونی اسپورٹس کمپلیکس ملیر میں کالونی اسپورٹس کے زیر اہتما م نیشنل بنک کے تعائون سے جاری آٹھواں آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید تین میچوں کے فیصلے ہوئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ینگ پی آئی بی نے عمدہ کھیل کی بدولت ینگ تغلق لیاری کو 4-2کے مارجن سے شکست دیدی ،فاتح ٹیم کی جانب سے ان کے اسٹار فارورڈ ولید رضا نے ہیٹ ٹرک کے ساتھ 4گول اسکور کئے جبکہ ینگ تغلق کے عبدالظہیر اور اعظم نے گول اسکور کئے۔

دوسرے میچ میں ملیر اسٹار نے مد مقابل سکسٹین اسٹار کو سخت مقابلے کے بعد 2-0 سے زیر کردیا ملیر اسٹار کی جانب سے عمران اور محسن نے شاندار گول اسکور کئے جبکہ تیسرے میچ میں بلوچ محمڈن ملیر نے ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد نیشنل فائیٹر کو پنالٹی ککس پر 4-2سے شکست دیدی کھیل کے دوران مقابلہ3-3سے برابری پر ختم ہو ا نیشنل فائیٹر کے نعیم ،شعیب چیمہ اور عادل نے گول کئے۔

جبکہ بلوچ محمڈن کے ظفر، شہزاد اور یاسر نے گول کئے کھیل کے دوران دونوں ٹیم کے کھلاڑیوں نے برتری کے لئے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے کئے میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی سابقہ انٹرنیشنل فٹ بالر کے پی ٹی عبدالمجید کا تعارف کھلاڑیوں سے کرایا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر ضمیر السلام اور دیگر بھی موجود تھے ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض نصیر عمر ،محمد عمر ،خالد ممتاز جمی اور سراج الدین طالب نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر منور خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔

Football Tournament

Football Tournament