کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام نیشنل بنک آف پاکستان کے اشتراک سے کالونی اسپورٹس کمپلیکس پر جاری آٹھواں آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 4میچوں کے فیصلے ہوگئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں سکسٹین اسٹار نے ملیر نیشنل کو 3-0سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے شعیب ،حمزہاور نقیب نے خوبصورت گول اسکور کئے۔
دوسرے میچ میں دلبود محمڈن ملیر نے ایک سخت مقابلے کے بعد بلوچ فائٹر کو 1-0 سے ہرا دیا فیصلہ کن گول کھیل کے دوسرے ہاف میں عادل نو ر نے اسکور کیا ،تیسرے میچ میں ہنٹر اسپورٹس نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت افغان جانباز کو 5-2 سے زیر کردیا جبکہ ٹورنامنٹ میں کھیلے چوتھے میچ میں ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم مکران اسپورٹس نے ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد مد مقابل مضبوط حریف راشد منہاس فٹ بال کلب کو 1-0 سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ٹورنامنٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی پروفیسر ظہیر احمد خان ،سکسٹین اسٹار کے چیئر مین تسلیم انصاری کا تعارف کھلاڑیوں سے کرایا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکٹری ضمیر السلام اور نذیر انجم بھی موجود تھے۔
ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض نصیر عمر بلوچ ،عمر بلوچ،خالد ممتاز جمی ،سراج الدین طالب اور انیس اختر نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر منور خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکریٹر ی ضمیر السلام کے اعلامیہ کے مطابق آج بلوچ اسٹار سنٹرل کا مقابلہ بلوچ اسٹار ملیر سے ہو گا۔