آل پاکستان نشان حیدر گرلز ہاکی ٹورنامنٹ،ملتان کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

 Hockey Tournament

Hockey Tournament

9 ویں آل پاکستان نشان حیدر فلڈ لائٹ گرلز ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں ملتان نے لاہور وائٹ کو شکست دے دی۔

بہاولپور کے ڈرنگ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گرلز ہاکی ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں ملتان کی ٹیم لاہور وائٹ کے خلاف ان ایکشن ہوئی۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان نے لاہور وائٹ کو ایک صفر سے شکست دیکرفائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

ملتان کی کھلاڑی عائشہ نے دوسرے ہاف میں گول کر کے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل آج ملتان اور فیصل آباد کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔