آل پاکستان انڈر 17 قائد اعظم کرکٹ ٹرافی کے لئے سندھ کی ٹیم کا اعلان قائد اعظم کرکٹ ٹرافی سندھ کی ٹیم آج روانہ ہو گی
Posted on July 1, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی : پاکستان اکیڈمی اسپورٹس سوشل ویلفیئر بورڈ کے زیر اہتمام آل پاکستان انڈر 17 قائد اعظم کرکٹ ٹرافی 2013ء کے لئے اورنگزیب سلطان کرکٹ اکیڈمی انڈر 17 کرکٹ ٹیم سندھ کی نمائندگی کرے گی۔
ٹیم کے کوچ معراج الحق، منیجر سعید عالم ہونگی جبکہ کھلاڑیوں میں کپتان بلال احمد، نائ کپتان حمزہ انتظار علی، اویس علی، دانیال اسلم، محمد اَنس، تنویر شریف، فراز فرید، طلحہ انتظار علی، حمزہ الطاف، عزیز احمد، محمد دائود، شیراز حسن ،نعمان احمد، یاسر علی ،محمد طلحہ، طاہر زمان، محمد اظہر شامل ہیں۔
قائد اعظم کرکٹ ٹرافی انڈر 17میں شرکت کے لئے سندھ کی ٹیم آج کراچی سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گی۔ اورنگزیب سلطان اکیڈمی کے روح رواں عالمی شہرت یافتہ ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان نے کہا ہے کہ انشا اللہ سندھ کی سطح پر منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ کی طرح قومی سطح پر بھی ہمارے کھلاڑی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سندھ کا نام روشن کرینگے۔