آل پارٹیز برطانوی ملین مارچ کی کامیابی میں تمام سیاسی، سماجی و مذہبی تنطیمات کا بھرپور حصہ ہے

Sardar Sohrab khan

Sardar Sohrab khan

لیڈز (پ ر ) آل پارٹیز برطانوی ملین مارچ کی کامیابی میں تمام سیاسی، سماجی و مذہبی تنطیمات کا بھرپور حصہ ہے۔ ایشین، پاکستانی اور کشمیری قوم کی مشترکہ کا وشو ں کی بدولت پو ری دنیا میں مسئلہ کشمیر کو اجا گر کرنے میں ملین مارچ بھرپو ر معاون و مدد گا ر ثا بت ہو ا ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر معروف سماجی و سیاسی شخصیت اور آل جمو ں و کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر سردار سہراب خان نے حالیہ ملین ما رچ کے انعقاد کے بعد کیا۔

انہو ں نے کہاکہ تمام پاکستانیو ں اور کشمیریوں کی شب و روز محنتو ں اور جد وجہد نے ملین ما رچ کو تقویت پہنچا نے میں مثبت کردار ادا کیا لیکن مفاد پرست سیاستدانو ں کی نا اہلی او ر کم عقلی کی بد ولت نہا یت ہی کا میاب ملین ما رچ ہلڑ با زی اور تنقید کی بھینٹ چڑھ گیا ۔ انہو ں نے کہاکہ کشمیری اور پاکستانی قوم نے انتہائی اتفا ق و اتحا د اور نظم و ضبط کا مظا ہرہ کرتے ہو ئے اس ملین ما رچ کو سجا یا لیکن آخر کا ر ان سیاستدانو ں کی بیوقوفیو ں کا منہ بولتا ثبو ت ہر خاص و عام کو الیکٹرانک اور پر نٹ میڈیا کے زریعہ سے سرعام دیکھنا پڑا۔انہو ں نے کہاکہ میں سلام پیش کرتا ہو ں ان مخلص اور با وقار لوگو ں کو جنہو ں نے مسئلہ کشمیر کی حساسیت اور اہمیت کو جا نتے ہو ئے موجودہ حالا ت میں کشمیری قوم سے بھرپو ر یکجہتی اور ہمدردی کا اظہا ر کرتے ہو ئے ملین ما رچ میں بھرپور حصہ لیا ۔ انہو ں نے کہا کہ سیاستدانو ں کی بد یا نتی اور بد نیتی کی بدولت دوسرے لوگوں کو بھی انگلیا ں اٹھا نے کا موقع میسر آیا ہے

انہو ں نے کہاکہ ایک کامیاب اور بھرپور طاقت کا مظاہرہ ثابت کرنے والا ملین ما رچ محض بد نظمی اور بدمزگی کی وجہ سے ایک تما شے کا رخ اختیا ر کر گیا اور عالمی دنیا کو ایک منفی پیغام پہنچا ۔ انہو ں نے کہاکہ نام نہا د سیاستدانو ں اور کشمیری قائدین نے مسئلہ کشمیر کی تو ہین کی ہے اور کشمیریوں کے احسات و جذبا ت کو ٹھیس پہنچائی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ جن لوگوں کی وجہ سے ملین ما رچ میں خرابی پیدا ہو ئی اور مخالفین کو تنقید کرنے کا مو قع میسر ہوا انہیں اپنی ہٹ دھرمی پر وضا حتیں بیان کرنے کی بجا ئے پو ری قوم سے معا فی مانگنی چا ہیے جنہو ں نے ایک با مقصد ، پر تا ثیر اور اہم پروگرام کو سبوتاژ کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے ٦ لاکھ شہیدوں اور ٢٠ لاکھ کشمیری مہا جرین کا سودا ممکن نہیں ہے لہذا دنیا کے منصفوں کو چا ہیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطا بق فلفور کشمیر اور کشمیری عوام کے مسائل اور انہیں در پیش پریشانیو ں کا حل نکالا جا ئے۔