پیرس (زاہد مصطفی اعوان) آل پارٹیز حریت کانفرنس کی طرف سے فرانس کے دار الحکومت میں کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں بڑی تعداد میں کشمیری ،اور پاکستانی کیمونٹی نے شرکت کی ۔احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کشمیری رہنما حسن بنا نے کہا کہ انڈیا نے جو مقبوضہ وادی میں جو دہشت گردی کی لہر بپا کر رکھی ہے اس سے انسانیت کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔اقوام متحدہ کشمیر سمیت یورپ بھر میں ہونے والے دہشت گردی کے رونما ہو نے والے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کرے ۔انھوں نے کہا کہ انڈیا حکومت کشمیر میں کتنا ظلم کرے گی بلآخر کشمیر کو آزاد کرنا ہو گا ،انھوں نے کہا برہان وانی کا خون رہیگاں نہیں جائے گا۔
چوہدری عمران رشید نے کہا کہ ہم ستر سالوں سے کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔یہ ظلم زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتا ،انھوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں ،دنیا بھر میں کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کو ہائی لائیٹ کریں گے ،چو ہدری ذوالفقار نے کہا کہ فرانس اور دوسرے یورپین ممالک آگے آئیں اور کشمیر سمیت یورپ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے خلاف اکھٹے ہوں ۔اور ٹھوس اقدامات کریں ۔اور کشمیرکو آزاد کروانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔انڈین فوج نے مقبوضہ وادی کو خون سے نہلا دیا ہے ۔اقوام عالم اور امریکہ انڈین فوج کومسلمانوں پر ہونے والے ظلم و جبر کو رکوانے میں اپنا مثبت کردار ادا کرے ۔مظاہرے میں شامل کشمیریوں نے انڈین حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور کہا کہ انڈیا مقبوضہ کشمیر سے نکل جائے۔