ہم تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

Bilawal Bhutto Zardari

Bilawal Bhutto Zardari

گڑھی خدابخش (جیوڈیسک) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہمیں کبھی اتحاد کی ضرورت نہیں رہی، سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔ گڑھی خدابخش بھٹو لاڑکانہ میں بیگم نصرت بھٹو کی تیسری برسی پر تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے لئے ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر قانون سازی کی۔ ہمیں کبھی اتحاد کی ضرورت نہیں رہی مگر سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہیں تو شیر بھی بھاگ سکتا ہے مگر جمہوریت کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے لئے بیگم نصرت بھٹو کی خدمات اور جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔