پورے رمضان المبارک میں مہنگائی کی شرح ہر روز بڑھتی رہی ہے : سعدیہ سہیل رانا
Posted on August 7, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور : پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا کہ حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں جی ایس ٹی کی شرح بڑھانے اور بجلی و پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پے در پے اضافوں اضافوں نے غریب عوام کی خوشیاں چھین لی ہیں۔
پورے رمضان المبارک میں مہنگائی کی شرح ہر روز بڑھتی رہی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کو توقع کی تھی کہ حکومت بدلنے سے حالات بدلیں گے لیکن گزشتہ تین ماہ میں حالات بد سے بدتر ہوئے ہیں اور مہنگائی بدامنی دہشت گردی اور بیروزگاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے موجودہ حکومت بھی پیپلز پارٹی کی حکومت کا تسلسل ہے جو مسلسل عوام کا استحصال کر رہی ہے۔