تمام مذاہب انسانیت کی خدمت اور رواداری کا درس دیتے ہیں

اسلام آباد: تمام مذاہب انسانیت کی خدمت اور رواداری کا درس دیتے ہیں۔ امن بھائی چارے اور یگانگت کے فروغ سے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کا کردار نمایا ںہونا بہت ضروری ہے تاکہ جسطرح مسیحیوں کا مثبت کردار پاکستان کی تاریخ کا حصہ ہے اسی طرح محب وطن ہونے کا ثبوت دے کر ہمیشہ سنہری حروف میں رقم کروانا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

پاکستانی مسیحی اپنی عبادت گاہوں میں ہمیشہ ملکِ پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لئے دعائیں کرتے ہیں۔ آج بھی پاکستان میں مسیحی برادری اپنے پاکستانی بھائیوں کے شانہ بشانہ ملکی ترقی کے لیے گامزن ہے تاکہ اس ملک پاکستان کوپُر امن اور خوشحال بنا سکیں۔ بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے دور حاضر میں تیز ترین میڈیا اہمیت کا حامل ہے۔