ملتان(جیوڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ن لیگ کا جمہوری انداز میں مقابلہ کریں گے ،سارے نتائج آنے کے بعد مستقبل کی حکمت عملی طے کریں گے۔
ذرائع گے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ن لیگ کو حکومت بنانے کا مینڈیٹ ملا ہے۔تحریک انصاف کی ملک کی دوسری بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے ۔پیپلزپارٹی اندرون سندھ تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔
آزاد ارکان کو مل کر حکومت بنانے کی دعوت دیں گے ،فرینڈلی نہیں ذمہ دار اپوزیشن کا کردار ادا کرنا چاہئے ۔گزشتہ حکومت نے کرپشن کو مذاق بنا لیا تھا۔عمران خان نے عوام کے سامنے موثر آپشن رکھا تھا۔انھوں نے کہا کہ نواز شریف وزارت عظمی کے لیے الیکشن لڑ رہے تھے۔