اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی سپریم کونسل کے چیئرمین غیاث پراچہ نے گھریلو صارفین کے علاوہ تمام شعبوں کے لیے گیس کے یکساں نرخ مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں نیوز کا نفرنس کرتے ہوئے غیاث پراچہ نے کہا کہ سی این جی سیکٹر گیس کی کل پیداوار کا صرف 6 اعشاریہ ایک فیصد استعمال کرتا ہے اور اسی سیکٹر کے لیے گیس کی قیمت سب سے زیادہ ہے۔
غیاث پراچہ نے صنعتی شعبوں کی طرف سے لگائے گئے کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی سپلائی منقطع کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یہ پلانٹس بجلی کی پیداوار کی بجائے گیس کا ضیاع کر رہے ہیں۔