آل سندھ بلوچستان فٹ بال ٹورنامنٹ، شہباز گرین اور خیبر مسلم کی فتوحات

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ینگ عثمان آباد فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری آل سندھ بلوچستان محمد یونس میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 4میچوں کے فیصلے ہوگئے کھیلے گئے پہلے میچ میں ینگ گذدرآباد نے مد مقابل آزاد بلوچ کو 2-0سے زیر کردیا فاتح ٹیم کی جانب سے فراز نے 2 گول اسکور کئے۔

کھیلے گئے دوسرے میچ میں تنظیم اسپورٹس نے ایک سخت مقابلے کے بعد تاج مسلم لیاری کو 1-0سے شکست دیدی تنظیم اسپورٹس کی جانب سے مختار نے فیصلہ کن گول کیا ،تیسرے میچ میں شہباز گرین نے ینگ کلری کو 3-1سے مات دیدی شہباز گرین کی جانب سے ظاہر ،سعد اللہ اور عالمگیر نے گول اسکور کئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے چوتھے میچ میں خیبر مسلم نے کوہاٹ اسپورٹس کو 3-0سے زیر کردیا خیبر مسلم کی جانب سے عزیز اللہ نے دو جبکہ اظہر صالح نے ایک گول اسکور کئے۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض محبوب الرحمن ،یوسف منصوری اور کامل نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر محمد شاہد اور انور خان نیازی اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔۔