آل سندھ بلوچستان محمد یونس فٹ بال ٹورنامنٹ میں لسبیلہ اسٹوڈنٹس نے الواجد اسپورٹس کو زیر کردیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ینگ عثمان آباد فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری آل سندھ بلوچستان محمد یونس میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید چار میچوں کے فیصلے ہوگئے ،پہلے میچ میں لسبیلہ اسٹوڈنٹس نے مد مقابل مضبوط حریف الواجد اسپورٹس گذری کو پنالٹی ککس پر 4 -2 سے شکست دیدی وقت مقررہ تک کوئی بھی ٹیم برتری حاصل نہ کرسکی اس میچ کے مہمان خصوصی سابقہ انٹرنیشنل فٹ بالر آغاز سعید کا تعارف دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے کرایا گیا۔

اس موقع پر سابقہ انسپکٹر نسیم احمد ،نیشنل بنک کے منیجر شرافت ،ٹورنامنٹ آرگنائزر محمد قاسم اور دیگر موجود تھے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں بلوچستان ریڈرز نے باآسانی گارڈن اسٹار کو 4-1سے زیر کردیا فاتح ٹیم کی جانب سے عبدالغفار نے دو جبکہ وسیم اور شیران نے ایک ایک گول اسکور کئے گارڈن اسٹار کا واحد گول محمد موسیٰ نے اسکور کیا ،تیسرے میچ میں ینگ عید گاہ نے مزمل کے گول کی بدولت ذاکر شہید کلب کو 1-0 سے شکست دیدی ذاکر شہید کلب کی ٹیم کوشش کے باوجود کوئی بھی گول اسکور کرنے میں ناکام رہی۔

جبکہ چوتھے میں میں جو کہ عثمان شہید کیماڑی اور نیشنل آفریدی کے مابین کھیلا گیا جس میں عثمان شہید کی ٹیم نے پنالٹی ککس پر یہ مقابلہ 5-4سے جیت لیا دوران کھیل کوئی بھی ٹیم باوجود کوشش برتری حاصل کرنے میں ناکام رہی ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض محبوب رحمن،حیدر علی ،اور آصف ایوب نے انجام دیئے میچ کمشنر شاہد اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔

All Sindh Balochistan Mohammad Yunus Football Tournament

All Sindh Balochistan Mohammad Yunus Football Tournament