آل سندھ بلوچستان محمد یونس میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ینگ عثمان آباد فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری “آل سندھ بلوچستان محمد یونس میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 4میچوں کے فیصلے ہوگئے کھیلے گئے پہلے میچ میں سوسائٹی برادرز کیماڑی نے بغداد اسپورٹس کو 20 سے شکست دیدی ،سوسائٹی برادرز کی جانب سے عبداللہ اور مجاہد الدین نے گول اسکور کئے۔

دوسرے میچ میں سندھ مسلم گذری نے مد مقابل غازی پور کو 2-1 سے ہرادیا فاتح ٹیم کی جانب سے نبیل اور فیصل نے گول کئے غازی پور کا واحد گول عبداللہ نے اسکور کیا تیسرے میچ میں تاج مسلم لیاری نے کلاکوٹ یونین کو برابری کے بعد پنالٹی ککس پر 5-4 سے شکست دیدی۔

کھیلے گئے چوتھے میچ میں اصلاح بلوچ نے مضبوط حریف بلوچ اسٹار کو 3-1 سے زیر کردیا اصلاح بلوچ کی جانب سے جلال شاہ،دوست نسیم اور حسین نے گول اسکور کئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ان میچوں میں ریفریز آصف کے پی ٹی ،ضیا،حیدر علی عبدالرئوف اور ناصر نے سپروائز کیا میچ کمشنر محمد شاہد اور ارسلان تھے۔