آل سندھ بلوچستان فٹ بال ٹورنامنٹ لیاری لیبر ویلفیئر سینٹر نے اپنے نام کر لیا
Posted on March 10, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی: حسن اولیاء فٹ بال کلب کے زیر اہتمام منعقدہ آل سندھ بلوچستان شہید انور علی و شہید حاجی جاوید فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیاری لیبر ویلفیئر سینٹرکی ٹیم نے ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم ماری پور بلوچ کو 2-0سے شکست دیکر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا،فاتح ٹیم کی جانب سے سراج اور نثار نے خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے فاتح ٹیم کو 10ہزار روپے اور رنر اپ ٹیم کو 5ہزار روپے کیش سے نوازا ٹورنامنٹ کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر سائٹ عبدالجبار شاہانی تھے۔
جنہوں نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافی پیش کی تقریب میں چیئر مین سائوتھ فٹ بال ایسوسی ایشن گلاب بلوچ ،حسن اولیاء ویلفیئر سوسائٹی کے صدر طارق عزیز ہوت،سابق کونسلر حاجی جان محمد ،ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری غلام نبی ، فٹ بال آرگنائزر واحد بلوچ ،میڈیا سیکریٹری شیر افضل ،شاہجہاں بلوچ،خالد بلوچ ،دلمراد بلوچ ،عبداللہ جوش ،ذاکر خان کے علاوہ فٹ بال سے وابستہ اہم شخصیات نے شرکت کی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری عبدالرشید بلوچ ،نذیر احمد اور منصوری نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر نواز علی تھے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com