آل سندھ استاد عبدالرحمن فٹ بال ٹورنامنٹ رحیم محمڈن شاہ فیصل ٹائون اور میزبان رحمن فٹ بال کلب کی کامیابی
Posted on May 6, 2014 By Nasir Mehmood سٹی نیوز, کراچی
کراچی : رحمن فٹ بال کلب ماڑی پور کے زیر اہتمام آل سندھ استاد عبدالرحمن یاد گاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دو اہم میچ میں رحیم محمڈن شاہ فیصل ٹائون اور میزبان رحمن فٹ بال کلب ماڑی پور کی اہم کامیابی تفصیلات کے مطابق رحیم محمڈن شاہ فیصل ٹائون نے مد مقابل مضبوط حریف ینگ مہران کو 2-1سے زیر کردیا فاتح ٹیم کے محمد ظریف اور محمد ریاض نے گول کئے ینگ مہران کا واحد گول وقاص نے کیا۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے اہم میچ میں میزبان ٹیم رحمن فٹ بال کلب ماڑی پور نے نیشنل فرنٹیر کو 2-0سے شکست دیدی۔
فاتح ٹیم کے یاسر نواز اور شاکر عبداللہ نے ایک ایک گول اسکور کئے جبکہ دیگر میچوں میں گذری اسٹار نے گلشن اسپورٹس ہاکس بے کو پنالٹی ککس پر 5-4سے ،حسن اولیاء نے مد مقابل کلمت ویلفیئر سینٹر کو سڈن ڈیتھ پر 11-10سے اور ماڑی پور آزاد نے قلندری اسپورٹس کو 2-0سے زیر کرکے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں کو ریفری سلیم فیض ،شوکت گھوٹانی ،انور اور یوسف فیفا نے سپروائز کیا جبکہ میچ کمشنر کے فرائض محمد اسحاق KESCاور میڈیا کوارڈینٹر کے فرائض شیر افضل نے انجام دیئے۔
by Nasir Mehmood
Chief Editor at GeoURDU.com & Graphiste, Programmeur Informatique. L'auto-entrepreneur journaliste.