کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے مزمل شوٹنگ بال کلب پنوعاقل کے زیراہتمام آل سندھ حاجی غلام مصطفی بوزدار میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کے 4کوارٹر فائنل مقابلے کے فیصلے ہوگئے۔
پہلے کوارٹر فائنل مقابلے میں بخاری شوٹنگ بال کلب حیدر آباد نے نیاز شوٹنگ بال کلب حیدر آباد کو 2-0سے ،دوسرے کوارٹر فائنل میں میزبان مزمل شوٹنگ بال کلب نے رحیم یار خان شوٹنگ بال کلب کو 2-1سے ،تسرے کوارٹر فائنل میں لاشاری شوٹنگ بال کلب میر پور خاص نے انصاف شوٹنگ بال کلب پنول عاقل کو 2-1سے اور چوتھے کوارٹر فائنل میں قاضی شوٹنگ بال کلب خیر پور نے الرحمن شوٹنگ بال کلب ٹنڈو الیار کو 2-0سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔
ٹورنامنٹ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق پہلا سیمی فائنل بخاری شوٹنگ بال کلب حیدر آباد بمقابلہ لاشاری شوٹنگ بال کلب میر پور خاص جبکہ دوسرا سیمی فائنل قاضی شوٹنگ بال کلب خیر پور بمقابلہ مزمل شوٹنگ بال کلب پنو عاقل کے درمیان کھیلا جائیگا۔