کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ کھیل حکومت سندھ اور سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے سندھ یونیورسٹی جامشورو میں منعقدہ دوسرا آل سندھ انٹرنیشنل جمناسٹک ٹریننگ اینڈ کوچنک کیمپ اختتام پذیر ہوگیا ، رنگا رنگ اختتامی تقریب میںٹریننگ اینڈ کوچنگ کیمپ کے حصہ لینے والے جمناسٹک اور ٹرینرز میں اعزازی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔
تقریب کے مہمان خصوصی واء س چانسلر سندھ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت تھے اس موقع پر ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ یونیورسٹی محمد اکرم انصاری ،ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹرایس ایس بہ ارشاد علی مخدوم ،سید عاصم حسین ،پرنسپل پناہ علی شاہ اسکول ،فریدہ شیخ ،فیضان شیخ بھی موجود تھے اس رنگا رنگ تقریب میں مہمانوں کی آمد پر ماڈل اسکول کے بینڈ نے سلامی پیش کی اور قومی نغمے پیش کئے اور پناہ علی شاہ اسکول کے طلبہ و طالبات نے ٹیبلو بھی پیش کئے ۔6روز سے جاری رہنے والے کیمپ میں شریک ٹرینر ز اور کھلاڑیوں نے عملی مظاہرہ پیش کیا۔
تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ سندھ یونیورسٹی انتظامیہ ان کی شکر گزار ہے کہ ان کی ہدایت پر 20سال کے طویل عرصے کے بعد انٹر نیشنل جمناسٹک کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ کا نعقاد ممکن ہوا ،انہوںنے کہاکہ یونیورسٹی کا جمناسٹک ہال نہ صرف عالمی معیار کے مطابق ہے بلکہ یہ ملک کا واحد جمناسٹک ہال ہے اس میں تمام تر سہولت بھی موجود ہے قطر سے آئے ہوئے انٹرنیشنل جمناسٹک کوچ محمد سمیر کی تجویز پر عالمی معیا ر کی سہولیات مہیا کی جائے گی تاکہ کھلاڑیوں کو تربیت کے نہ صرف بہتر مواقع مل سکیں بلکہ وہ قومی و عالمی سطح پر ہونے والے مقابلوں کی تیاری بھی کرسکیں ،ڈاکٹر فتح محمد برفت نے کوچ سمیر قریشی کا کا شکریہ ادا کیا انہوں نے پاکستا ن آکر ٹرینرز اور بچوں کو تربیت دی اور ان کے آنے سے عالمی دنیا میں وطن عزیز کے حوالے سے دنیا میں مثبت پیغام بھی جائیگا ۔انہوں نے سندھ یونیورسٹی میں جمناسٹک ہال اور شعبہ ہیلتھ سائنسز کے ساتھ میڈیکل یونٹ بھی قائم کرنے کا اعلان کیا ان کا کہنا تھا کہ اس یونٹ کے قیام سے نہ صرف طلبہ و طالبات بلکہ کھلاڑیوں کو انجریز کے حوالے سے آگاہی ملے گی اور دوران کھیل ذخمی ہونے والے کھلاڑیوں کو بروقت طبی امداد بھی مہیا کی جاسکے گی ۔قطری کوچ محمد سمیر کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں عالمی معیار کا جمناسٹک ہال موجود تو ہیں لیکن عالمی معیار کے تربیتی سامان کی بھی اشد ضرورت ہے کیونکہ کیمپ میں جو سندھ کے مختلف علاقوں کے اسکولوں کے بچے شرکت کررہے ہیں ان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ضرورت انہیں نکھارنے کی ہے انہوں نے حکومت سندھ اور صوبائی وزیر کھیل ،سیکریٹری اسپورٹس کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے موقع فراہم کیا کہ وہ پاکستان آکر بچوں کو تربیت دے سکیں۔ جاری کردہ:۔ میڈیا کوارڈینٹر