کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی کے زیر اہتمام ابراہیم فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری آل سندھ شہداء حق قومی یکجہتی فٹ بال ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ میں ینگ اتحاد کورنگی نے ایک سخت مقابلے کے بعد مد مقابل ینگ شاہین کو 1-0سے شکست دیدی میچ کا فیصلہ کن گول ینگ اتحاد کے عزیز نے اسکور کیا۔
ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دیگر میچوں میں بلے جی بلوچ نے کیماڑی محمڈن کو ،کلمت ویلفیئر سینٹر ملیر نے ینگ پی آئی بی کو ،ملیر اسٹوڈنٹس نے لکی مین لانڈھی کو ،ینگ عزیز آباد نے صبرا بلوچ کو اور لسبیلہ اسٹوڈنٹس نے مد مقابل عادل اسپورٹس کو شکست دیکر ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا کھیلے گئے میچوں کو نیشنل فٹ بال ریفری سید اعجاز حسین ،عبدالواحد ،جمیل ناز ،رضوان ناز ،رضوان ،اکبر نے سپراوائز کیا میچ کمشنر سید نجم الحسن اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔