کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ینگ عثمان آباد فٹ بال کلب کے زیراہتمام جاری “آل سندھ بلوچستان محمد یونس میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ “میں مزید 6اہم میچوں کے فیصلے ہوگئے پہلے میچ میں سن آف بلوچ کی ٹیم نے پروانہ اسپورٹس کو 4-1سے زیر کردیا فاتح ٹیم کے محمد علی اور نعمان نے دو ،دو گول کئے پروانہ اسپورٹس کا واحد گول عادل نے کیا ،دوسرے میچ میں بلوچستان حب کی چمپئن ٹیم پاک بلوچ حب نے کپتان قربان کی قیادت میں گذری اسپورٹس کو اسٹرائیکر نعمان کے خوبصورت گول کی بدولت 1-0سے شکست دیدی۔
تیسرے میچ میں لیاری محمڈن نے جلیل اور تنویر کی گول کی بدولت بلوچ فائٹر کو 2-0سے ہرا دیا ۔چوتھے میچ میں گولیمار کی معروف ٹیم پاک ریکسر نے ہمالیہ محبوب کو 2-0سے شکست دیدی پاک ریکسر کی جانب سے شہباز اور عامر نے گول کئے ۔پانچویں میچ میں عثمانیہ اسٹار نے شان اسپورٹس کو 2-0سے قابو کرلیا سعید نے دو گول اسکور کئے جبکہ چھٹے میچ میں ینگ سولجر نے مد مقابل صابر اسپورٹس کو 2-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا فاتح ٹیم کی جانب سے انیس اور عارف نے گول اسکور کئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض دلمراد بلوچ ،محبوب الرحمن ،یوسف منصوری ،تحسین ضیاء ،ناصر ،کاشف ،اختر اور حیدر علی نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ارسلان اور انور خان نیازی تھے۔