آل سندھ حق پرست قومی ایکجہتی فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح 17 اگست 2014ء سے ہو گا

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ینگ آزاد فٹ بال کلب کے زیر اہتمام کورنگی نیشنل اور اسلامیہ اسپورٹس کے تعاون سے ابراہیم فٹ بال اسٹیڈیم کے وسیع و عریض گرائونڈ پر “میگا فٹ بال ایونٹ “آل سندھ حق پرست قومی یکجہتی فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز مورخہ 17 اگست 2014ء سے ہوگا۔

اس فٹ بال میگا ایونٹ کا افتتاح CEO کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ عادل رفیع صدیقی ،حق پرست رکن صوبائی اسمبلی وحید شیراز ،سابق صوبائی وزیر شیخ محمد افضل (خالد عمر) کے ہمراہ کرینگے ۔ آل سندھ حق پرست قومی ایکجہتی فٹ بال ٹورنامنٹ میں سندھ بھر کی فٹ بال کلبز ،محکمہ جاتی ٹیموں کے علاوہ کراچی کے پانچوں زونز کی 96 ٹیمیں حصہ لیں گی ٹورنامنٹ کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق ٹورنامنٹ ناک آئوٹ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔

آل سندھ حق پرست قومی ایکجہتی فٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے انتظامی کمیٹی قائم کردی گئی جس کے مطابق ٹورنامنٹ کے سرپرست اعلیٰ حق پرست رکن صوبائی اسمبلی P 123 وحید شیراز ،ٹورنامنٹ سرپرست CEO کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ عادل رفیع صدیقی ،چیئر مین سید عثمان شاہ ،نائب صدر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ایسٹ۔

نائب صدر عبید اللہ خان سیکریٹری ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ایسٹ ۔ٹیکنکل کمیٹی چیئر مین حبیب الرحمن سرپرست اعلیٰ ینگ آزاد ،گرائونڈ انتظامیہ ینگ آزاد فٹ بال کلب ،گرائونڈ انچارج محمد بھائی ،محمد ایاز بھائی جبکہ ٹورنامنٹ کمیٹی میں سیکریٹری ینگ آزاد با بو فیروز، سیکریٹری ناصر اسپورٹس محمد جمیل، سیکریٹری کورنگی نیشنل سید نجم الحسن ،سیکریٹری اسلامیہ اسپورٹس سید منور علی ،وسیم خان ،احمد یار خان ،راشد غوری عمران قریشی ،سیکریٹری کورنگی ریڈ محمد عمران شامل ہیں ٹورنامنٹ کے پریس سیکریٹری کے فرائض شیر افضل انجام دینگے۔