کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی کراچی کے زیر اہتمام آل سندھ شہداء حق پرست فٹ بال ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز ہوگیا ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ایسٹ کے صدر عبدالمالک خان نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ فٹ بال کو کک لگا کر کیا ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ نیشنل بنک بمقابلہ مسلم برادرز کھیلا گیا جس میں نیشنل بنک کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مسلم برادرز کی مضبوط ٹیم کو 3-1سے شکست دیکر میچ باآسانی جیت لیا۔
ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کو نیشنل فٹ بال ریفریز اسد محمود ،چوہدری اقبال اور جمیل ناز نے سپر وائز کیا جبکہ میچ کمشنر اور میڈیا کوارڈینٹر کے فرائض ماسٹر سید نجم الحسن اور شیر افضل نے انجام دیئے ۔ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ایسٹ کے سیکریٹری عبیداللہ خان ،سنیئر نائب صدور محمد رحیم ،سید عثمان شاہ ،نائب صدر عبدالعزیز ،ٹورنامنٹ سیکریٹری رمضان پیر جی ،چیف آرگنائز رائو فاروق ،صدر ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی حاجی لیاقت علی ،ممبران ڈی ایف اے ایسٹ محمد جمیل،اجمل خٹک،سیکریٹری فیوچر اسٹار وقار ،میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل، کورنگی یونین کے مشتاق بھائی ،مسلم برادر ز کے تمام عہدیداران اور دیگر فٹ بال سے وابستہ شخصیات موجود تھیں۔