لاہور: مرکزی امیر تحریک اُویسیہ پاکستان، پیر غلام رسول اُویسی، مرکزی سینئرنائب امیر، سید عرفان احمد، صدر پنجاب، پیر توصیف النبی نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ عام انتخابات قریب آتے ہی لمبی لمبی چھوڑنے والے دوست دشمن کافرق اس لئے نہیںکرپارہے کہ پاکستان کے دشمنوں کے ساتھ حکمرانوں کے دوستانہ تعلقات ہی نہیں بلکہ کاروباری شراکت داری بھی ہے،مودی نہ صرف پاکستان،مسلمان بلکہ بھارت کابھی دشمن ہے اورمسلمانوں پرظلم ڈھانے والے مودی کے یاربھی ملک دشمن ہیں۔
حکمران گزشتہ سترسال میں اتنی بجلی پیدانہیں کرسکے کی ملک میں لوڈشیڈنگ ختم ہوجاتی ،اب کہتے ہیں چند ماہ میں انتی بجلی پیداہوگی کہ پاکستان کی ضرورت پوری ہونے کے بعد مودی کودے سکیں گے،جب تک وزیروں ،سفیروں اور اُن کے رشتہ داروں کے یوپی ایس ،بیٹری اور جنریٹر کے کاروبارہیں لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوگی،ماضی کی طرح بہت بڑے بڑے جھوٹ بول کر عوام کوبیوقوف بنانے والے 2018ء کے عام انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کیلئے پہلے سے بڑے جھوٹے دعوے کررہے ہیں ، ماضی میں باریاں لینے والوں کامقابلہ اس بار حضورۖ کے غلاموں سے ہے ،عوام تمام جھوٹوں ،فراڈیوں،چوروں اورڈاکوئوں کوپہچان چکے ہیں،کارکنان تیاررہیں آئندہ عام انتخاباب میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ملک و ملت کے دشمنوں کوشکست ہوگی۔