اﷲ تعالیٰ ظلم کو ظالم کے ذریعے ختم فرماتا ہے:علامہ ابو یاسر اظہر حسین فاروقی
Posted on November 11, 2013 By Majid Khan گوجرانوالہ
گوجرانوالہ: جمعیت علمائے پاکستان پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات علامہ ابو یاسر اظہر حسین فاروقی نے کہا ہے کہاﷲ تعالیٰ ظلم کو ظالم کے ذریعے ختم فرماتا ہے۔ انسانیت کا قاتل شہید نہیں ہوتا۔ کتے کو شہید کا درجہ دنای شاید مولانا فضل الرحمن کے مکتب نصاب میں شامل ہو جبکہ قرآن و حدیث میں اس کا ذکر نہیں ہے۔ شہادت نشان مرد مومن ہے۔ درندہ نہیں۔
اگر امریکہ کے ہاتھوں ہر قتل ہونیوالا شہید ہے تو پھر جہاد افغانستان، فساد افغانستان ثابت ہو گا اور اس فساد فی الارض میں امریکہ کے ہاتھوں مرنے والے تمام روسی فوجی کیا شہید قرار پائیں گے؟ امریکہ کے ساتھ مل کر لڑنے والی دینی جماعتوں کیلئے یہ ایک لمحہ فکریہ ہے کیونکہ ظالم کی حمایت خود ایک بڑا ظلم ہے۔ علامہ ابویاسر فاروقی نے کہا کہ سید منور حسن مفتی نہ بنیں آج وہ الزام افواج پاکستان، ایجنسیوں اور اداروں پر لگا رہے ہیں۔ جماعت اسلامی افغانستان میں خود امریکہ کی ہمنوالہ اور ہم پیالہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزمتی قیادت پر بڑی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ عوام میں انہیں احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ لہٰذا انہیں غیر ذمہ دارانہ بیانات سے پرہیز کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ ابویاسر اظہر حسین فاروقی نے جامع مسجد دیارِ حبیب ڈھکی میں علماء کرام کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حافظ عبدالرشید قادری، ملک محمد جاوید چشتی، مولانا شبیر احمد صدیقی، علامہ غلام حسن حسانی، قاری اﷲ دتہ نورانی، مولانا محمد جمشید نورانی، قاری ذوالفقار علی سیفی، قاری مبارک علی چوراہی، میاں عبدالرشید، علامہ سید امداد حسین شاہ بخاری، قاری محمد آصف رضا جلالی، حافظ محمد سعید رضا، صوفی عبدالمجید نوشاہی، محمد عارف نورانی وغیرہ بھی موجود تھے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com