اللہ داد خاں کی محکمہ میں گرانقدر خدمات ہیں۔ محمد شاہد

Shield

Shield

قصور (محمد عمران سلفی سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد کے زیر صدارت انکے آفس کے سٹینو گرافر اللہ داد خان کی ریٹائرمنٹ کے سلسلہ میں الوداعی تقریب گزشتہ روز انکے آفس میں منعقد ہوئی۔ جس میں حاجی صفدر انصاری ، سپریٹنڈنٹ عزیز احمد طارق، تحصیلدار قصور شاہد اقبال اور دیگر ملازمین نے شرکت کی۔

اس موقع پر محمد شاہد نے سٹینو گرافر اللہ داد خاں کی محکمہ میں گرانقدر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اللہ داد خاں نے اپنی ملازمت کے دوران ایمانداری ، دیانتداری اور محنت سے سرکاری فرائض سرانجام دیئے اور اپنی سروس کے دوران خدمت خلق کیساتھ ساتھ روحانی عبادت کے تسلسل کو بھی قائم رکھا جو موجودہ دور میں ایک بہت بڑا کرشمہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ داد خاں ایک سچا اور پکا مسلمان ہے جیسا ان کاظاہر ہے ویسا ہی انکا باطن ہے انکے قول و فعل میں یکسانیت ہے محکمہ میں انکی بہترین قدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ بعدازاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد نے اللہ داد خاں کو ریٹائرمنٹ پر بہترین کارکردگی پر شیلڈ بھی دی اوران کیلئے دعا ئے خیر بھی کی گئی۔