کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اللہ داد محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سرحد اسپورٹس لانڈھی کے تعاون سے جاری آل کراچی انیس و راجہ شہید یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل معرکہ میںسابقہ چمپئن ڈسٹرکٹ ایسٹ ہزارہ محمڈن نے سخت مقابلے کے بعد ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم سالار ویلفیئر سینٹر کو 1-0سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ۔کھیل کے دوران پہلے ہاف میں ہزارہ محمڈن کو ایک گول کی سبقت حاصل تھی ۔
دوسرے ہاف میں سالار ویلفیئر سینٹر کے کھلاڑیوں نے گول کرنے کی بھر پور جدو جہد کی لیکن کامیابی نہ مل سکی اور کھیل کے اختتام تک مقابلہ 1-0ہی رہا میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نو منتخب کونسلر انور بلوچ سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر کوچ اللہ داد محمڈن محمد علی ،وائس چیئر مین یوسی 9شرافی غلام اکبر بلوچ ،خورشید خان ،چاند بھائی ،جان محمد گبول سماجی رہنماء رضا گبول ،وشدل بلوچ ،رفیق بلوچ ،سائیں عبدالخالق جوکھیو ،جان محمد گبول ،ماسٹر شرفی بلوچ ،طارق خان ،ساجد خان ،خان گل اور دیگر موجود تھے ۔کھیلے پہلے سیمی میچ میں ریفریز کے فرائض محمد لاسی ،عبدالغنی کے پی ٹی اور کیپٹن جمال نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر با با آدم اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔