اللہ تعالی کے نزدیک شرک کی قطعی معافی نہیں ہے : صوفی مسعود احمد صدیقی

Tanzeem Mashaikh

Tanzeem Mashaikh

لاہور : تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور دور حاضر کے عظیم روحانی پیشوا صوفی مسعود احمد صدیقی نے کہاہے کہ اللہ رب العزت کے نزدیک شرک کی قطعی معافی نہیں ہے لہذا ہمیں ہر لمحہ اللہ رب العزت کے ذکر خیرمیں مشغول رہنا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ خصوصی محفل ذکرونعت و تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔امیر تنظیم نے کہاکہ روحانی فیوض و برکات کی بدولت انسان شرک سے بچتے ہوئے متقی و پرہیز گار بن جاتا ہے۔

جبکہ روحانیت میں سب پہلے اور سب سے اہم تربیت شرک و بدعت سے بچنے کی دی جاتی ہے ، یہی وجہ سے کہ آج روحانی فیض کا حصول انتہائی آسان ہوگیا ہے ، حضور نبی کریم ۖ پرمکمل ایمان اور عقیدہ ختم نبوت ہی ایمان کی بنیاد ہے۔

محفل نعت میں صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی ،صاحبزادہ پیر جنید نقشبندی، محمداکمل نقشبندی، محمد رمضان نقشبندی، پیر الطاف حسین نقشبندی، محمد ریحان نقشبندی سمیت دیگر نے حضور نبی کریم ۖ کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیئے جبکہ اختتام پر امیر تنظیم نے ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کرائی۔

میڈیاسیل ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان
فون۔0321-4457988

نوٹ: تصویر ساتھ منسلک ہے ۔۔۔
کیپشن ۔۔۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر صوفی مسعوداحمد صدیقی تربیتی نشست کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں