اولیاء اکرام اللہ کے دوست اور ان کے مزارات فیوض و برکات کے مراکز ہیں۔ صابر زمان

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دربار عالیہ موہڑہ شریف روحانی تعلیمات کا ایسا عظیم مرکز ہے کہ جہاں لاکھوں لوگ تعلیمات اولیاء سے فیض حاصل کررہے ہیں ،اولیاء کرام اللہ تعالیٰ کے دوست اور ان کے مزارات فیوض وبرکات کے مراکز ہیں۔ پیر طریقت رہبر شریعت الحاج پیر نظیر احمد کے سالانہ عرس مبارک میں ملک بھر کی طرح صوبہ سندھ سے لاکھوں عوام شرکت کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار نصرت اسلام پاکستان سندھ کے صدر اور دربار عالیہ موہڑہ شریف کے خلیفہ صابر زمان نے عرس مبارک کے انتظامات کے حوالے سے ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا عرس کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر جنرل سیکریٹری محمد ادریس ،میڈیا رابطہ کار عبدالرزاق سنگی ،و دیگر بھی موجود تھے ۔خلیفہ صابر زمان نے مزید کہاکہ سالانہ عرس مبارک سہہ روزہ تقریبات میں دنیا بھر سے وفود ،اسلامی ممالک سفراء ،حکومتی اعلیٰ شخصیات ،اعلیٰ حکام شرکت کرینگے اور اس سال بھی حسب روائیت 3یا 4ٹرینیں 2جون کو عرس تقریبات میں شرکت کے لئے کراچی سے روانہ ہونگی۔