کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) اللہ تعالیٰ حکومت کو نذر سے بچائے میاں برادران جب بھی اقتدار میں آئے ملک میں ترقی ہوئی حلقہ این اے 181میں کروڑوں روپے کی لاگت سے بجلی کے منصوبے دینے جارہے ہیں میں اگلے سال انشااللہ کروڑ گریڈ 64 kv کی بجائے KV-132کردیا جائے گا جس سے بجلی کی ٹرپنگ کے مسائل حل ہوں گے ان خیالات کا اظہار MNAصاحبزادہ فیض الحسن نے گزشتہ روز وارڈ نمبر 2محلہ دربار شریف میں بجلی کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ علاقہ کے عوام کی خدمت کی ہے اور کوشش کرتاہوں کہ حلقہ کی عوام کے لیے بڑے منصوبے لاؤں اس موقع پر ایکسین واپڈا نعیم سامٹیہ ،شیخ صفدر ،ایس ڈی او میاں سلیم اقبال ،سابق MPAملک عبدالشکور سواگ ایم ایس ڈاکٹر محبوب حسنین ،ملک طارق شاہد شیخ محمد بخش نعیم،میاں منظر حسین سیٹھ مشتاق احمد ،حاجی عامر خلیل افضل زبیری ،میاں یوسف سمیتدرجنوں افراد موجود تھے۔