اللہ کے نام پر شاہ زیب کے قاتلوں کو معاف کیا ہے، والدہ شاہ زیب

Shahzaib

Shahzaib

شاہ زیب قتل پر ان کے والدین کا پہلے کیا کہنا تھا اور آج ان کی والدہ نے کیا کہا ہے کہ اللہ کے نام پر شاہ زیب کے قاتلوں کو معاف کرتے ہیں۔ شاہ زیب کی والدہ نے ذرائع سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہ زیب کے قاتلوں کو اللہ کے نام پر معاف کیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ معاف کرنے والا زیادہ بڑا ہے ہم نے یہ اقدام ہر چیز کو نارمل کرنے کے لئے کیا ہے۔

والدہ کا مزید کہنا تھا کہ جب تک پیسے کی آفر تھی ہم نے اس کو قبول نہیں کیا، کیونکہ پیسے سے ہمارا بیٹا واپس نہیں آسکتا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قانون میں جو سقم ہیں ان کے مطابق کبھی نہ کبھی ان ملزموں کو رہا ہو جانا تھا۔ ہمارے فیصلے سے لوگوں کی مایوسی بجا ہے والدہ کا کہنا تھا کہ میری دعا ہے کہ شاہ زیب کے قاتل زندہ رہیں اور پل پل مریں۔