کراچی: حق پرست صوبائی مشیر برائے مذہبی امور محمد حسیب خان نے کہاکہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پر عمل کر کے انسانی زندگی کو عملی نمونہ اور معاشرے میں انقلاب لایا جا سکتا ہے ان خیالات کا اطہار انہوں نے شاہ فیصل کالونی میں خانقاہ محمدیہ، صابریہ، چشتیہ کے زیر اہتمام حضرت قبلہ بابا مخدوم محمد شاہ میاں کے 36 ویں سالانی مرکزی عرس کے سلسلے میں منعقدہ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان، رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم، میونسپل کمشنر طلعت محمودکے علاوہ پاکستان بھر سے آئے ہوئے۔
مریدین اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی صوبائی مشیر محمد حیسب خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ دین اسلام ہمیں انسان دوستی اور امن کا دوس دیتا ہے اسلام میں دہشت گردی انتہا پسندی کی سخت ممانعت کی گئی ہے ہمارے بزرگان دین نے محبت اور اپنے اخلاق کے ذریعے اسلام کو فروغ دیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان اور نشاط ضیاء قادری نے کہ فروغ اسلام اور دینی تعلیمات کے حوالے سے حضرت مخدوم محمد شاہ میاں کی خدمات بیان کرتے ہوئے کہا کہ بزرگان دین کی بدولت برصغیر میں اسلام پھیلا اور آج ہم اپنے انہیں بزرگان دین کی پیروی کرتے ہوئے اسلام کو فروغ اور اس کے زریعے معاشرے میں سدھار لانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے بزرگان دین کی پیروی کرنے کی توفیق عطاء فرمائے تقریب کے اختتام پر پاکستان کی ترقی خوشحالی اور ایم کیو ایم کے قائد، قائد تحریک محترم الطاف حسین کی صحت و تندروسی اور درازی عمر کے لئے خصوصی دعاء کی گئی۔