لیہ : شب برات اللہ کوراضی کرنے اوراپنے گناہوں سے توبہ کرنے کی رات ہے۔ ان خیالات کا اظہار پریس سیکرٹری تنظیم آئمة المساجد جماعت اہلسنت و بانی شادی آسان کرو تحریک محمد صدیق پرہار نے جامع مسجد گلزار مدینہ ریلوے کالونی لیہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوںنے اس بابرکت رات کوآتش بازی کی رات سمجھ رکھا ہے۔ ایک طرف اللہ کے بندے عبادات میںمصروف ہوتے ہیں تودوسری طرف آتش بازی کاشوربرپاہوتا ہے۔
سپیکر پرنعت پڑھی جائے، خطاب کیاجائے توکہا جاتا ہے کہ ہماری عبادت میں خلل پڑتاہے آتش بازی کے بارے میں ایساکوئی نہیں کہتا، کیوںکہ ادھرمولوی ہوتا ہے اور ادھراپنے رشتہ داراورمحلہ دار۔محمدصدیق پرہار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین، سرپرستوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں اور جوانوں کوآتش بازی سے سختی سے روکیں۔قیامت کے دن ان سے پوچھا جائے گا کہ اپنے بچوں کی کیسی تربیت کی۔ انہیں اللہ کی عبادت کی ترغیب دی یاآتش بازی کرنے کی اجازت۔انہوںنے وزرائے اعلیٰ اورتمام اضلاع کی ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ آتش بازی کاسامان بنانے اورفروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کریک ڈائون کیا جائے۔