اللہ نے ہمیں سرخرو کیا، تین ماہ کی تحقیقات کے بعد ہمارے ہی نہیں عوام کے موقف کی تائید ہوئی، انکوائری کمیشن نے 2013 کے انتخابات کو مجموعی طور پر منصفانہ اور قانون کے مطابق قرار دے دیا، الیکشن کمیشن کی چند کوتاہیوں کے باوجود یہ نہیں کہا جا سکتا کہ نتائج عوامی مینڈیٹ کا اظہار نہیں کرتے تھے، انتخابی عمل کو ہر اعتبار سے آزادانہ، منصفانہ اور خرابیوں سے پاک بنانا مسلم لیگ ن کا منشور کا حصہ ہے، دھاندلی کے الزامات عائد کرنے والوں کو شواہد فراہم کرنے کا موقع دیا گیا، جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہو گیا ہے، وزیراعظم۔