کاہنہ (امتیازعلی شاکرسے) پاکستان مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ اُمیدوار برائے چیرمین یوسی 247حاجی بشارت علی کی رحمانی ینگ کونسل کاہنہ کے سرپرست اعلیٰ اشفاق بھولاسے ملاقات ۔رحمانی ینگ کونسل نے بشارت علی کی مکمل حمایت کااعلان کردیا۔
اس موقع پر بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی کاکنان اورووٹر بھی موجود تھے۔ جن ، آصف علی رحمانی ،ڈاکٹر محمداکرام،شاہدعلی مست،باباعباس،رمضان ملک اور دیگرشامل تھے۔اس موقع پر اشفاق بھولا نے رحمانی ینگ کونسل کی طرف سے بشارت علی کی بھرپور حمایت اور سپورٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام باکردار لوگوں کواپنے نمائندے منتخب کریں تاکہ کمیشن اورقبضہ مافیا سے جان چھڑوائی جاسکے ۔اُنھوں بشارت علی کومقبول ترین اُمیدوار قرار دیا۔
اس موقع پر امیدوار برائے چیرمین یوسی 247”بشارت علی ”نے خطاب کرتے ہوئے عوام کو یقین دلایا کہ وہ علاقہ میں عرصہ درازسے موجود مسائل کا پوری ایمانداری ،محنت اور لگن کے ساتھ حل کریں گے اور کسی مائی کے لال میں جرات نہیں کہ ہمیں یوسی کے ترقیاتی کام کرنے سے روک سکے ۔انھوں نے مزید کہا کہ بدمعاش اور گھنڈے نہیں اور نہ ہمیں گن مینوں کی ضرورت ہے ۔اللہ تعالیٰ کے بھروسے میدان میں آئے ہیں ۔اللہ تعالیٰ نے چاہا تو کامیاب ہوکر عوام کی حقیقی خدمت کرکے مثال قائم کریں گے۔