اللہ کی عبادت کے بعد انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے، ملک محمد شہباز

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد : اللہ کی عبادت کے بعد انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے، ساری زندگی انسانوں کے دکھ سمیٹنے والا کروڑوں دلوں کو دکھی کر گیا۔

مسلم لیگی رہنما ملک محمد شہباز نے کہا کہ عبدالستار ایدھی بانی پاکستان،قائد اعظم اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے بعد پاکستان کے سب سے بڑے محسن تھے وہ مر کر پوری قوم کو ایک پیج پرکر گئے۔

اپنی آنکھیں عطیہ کر کے سبق دے گئے کہ ہر انسان کو میری آنکھ سے دیکھنا سرمایہ داروں اور حکمرانوں کیلئے انکی زندگی بڑا سبق ہے۔