کراچی (اسٹاف رپورٹر) اللہ تعالیٰ سال نو کو عالم اسلام کی وحدت و یگانگت کیساتھ دنیا بھر کیلئے امن و عافیت اور ترقی و خوشحالی کا سال بنا دے۔
محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے سال نو کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایم آر پی سے وابستہ ہر فرد کی دعا ہے کہ نئے سال کا سورج دہشتگردی ‘ قتل و غارت ‘ تعصب و لسانیت ‘ تفرقہ و مسلک پرستی ‘ جرائم و کرپشن ‘ بربادی و تباہی اور مسائل و مصائب کی موت اوراتحاد و یگانگت ‘ امن و عافیت ‘ ترقی و خوشحالی اور احترام انسانیت کی روشنی لیکر طلوع ہو جبکہ نیا سال پاکستان میں جمہوریت کے استحکام و کامیابی کا سال ثابت ہو اور نئے سال میں حکمران طبقات آمریت کو دعوت دینے کی پالیسیوں سے اجتناب اور کرپشن و مفاد پرستی کی روایت شکنی کرتے ہوئے دیانتداری ووفاداری کے ساتھ پاکستان و عوام کی خدمت کی نئی مثال و روایت قائم کرنے میںاور افواج پاکستان دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ کر پاکستان کو امن و اخوت کا گہوارہ بنانے میں کامیاب ہو جائے۔