ہارون آباد : اللہ اکبر تحریک نے پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں اس بات کا اعلان پارٹی کے مرکزی قائد ڈاکٹر احسان باری نے آج صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ اللہ اکبر تحریک وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو نچلے اور پسے ہوئے طبقوں کے افراد کواقتدار میں لاکر تمام ملکی مسائل حل کرنے کاعز م صمیم رکھتی ہے۔
تحریک مقتدر ہوتے ہی بجلی،گیس ،صاف پانی ہمہ قسم علاج و تعلیم اور غریب کے لیے انصاف مفت فراہم کرے گی اللہ اکبر تحریک کے منشور و دستور کے مطابق آمدہ بلدیاتی انتخابات یاقومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں موجودہ مقتدر حضرات یا سابقہ ادوار میںحکمران رہنے والے صوبائی و مرکزی پارلیمانی سیکریٹری ،وزراء حتیٰ کہ گورنر وزیر اعظم یاصدر پاکستان بھی تحریک کے امیدوار قطعاً نہیں ہو سکتے اور نہ ہی میں خود یا میرا کوئی بیٹا بیٹی بیوی یا خونی رشتہ دار پارٹی سے ٹکٹ حاصل کرسکتا ہے۔
یہ پارٹی خالصتاً لوگوں کی فلاح کے لیے بنائی گئی ہے اور نچلے طبقات کے نئے باکردار ،بااصول و دیانت دار لوگوں کو ہی ٹکٹیںجاری ہوں گی ایسے افرادچونکہ گونا گوں مسائل کا شکار ہیں اس لیے وہی لوگ منتخب ہو کراپنے مسائل کواحسن طریقے سے حل کرسکتے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ جن لوگوں کو ایک دفعہ ٹکٹیں الاٹ کردی جائیں گی وہ کسی صورت کینسل نہیں کی جاسکتیں اگرنامزد امیدوار وفات پاجائے یا خو د ٹکٹ واپس کردے توہی نیا امیدوار نامزد کیا جاسکتا ہے۔
میاں باری نے کہا کہ3اگست تک درخواستیں پارٹی کے ہیڈ آفس باری ہائوس ،باری روڈ ،کینال کالونی ہارون آبادضلع بہاولنگر پنجاب کے پتہ پر ارسال کردیں اور نو اگست کوپارٹی ٹکٹیں فائنل طور پر الاٹ کردی جائیں گی بہاولنگر کے علاوہ دیگر اضلاع کے کونسلر ،چئیر مین /وائس چئیر مین کی سیٹوں کے لیے بالترتیب پانچ سو روپے اور ایک ہزار روپے فیس ہوگی جو یو بی ایل بینک ہارون آباد برانچ اکائونٹ نمبر 0627-010-7611-1میں یا 0300-6986900پر ایزی پیسہ کے ذریعے جمع کروائی جاسکتی ہے۔