اللہ اکبر تحریک پاکستان نے ننکانہ صاحب سے رانا عبدالغفار خان غازی صاحب کو اپنا امیدوار نامزد کر دیا

Dr Ihsan Bari

Dr Ihsan Bari

ہارون آباد : اللہ اکبر تحریک پاکستان نے نیشنل اسمبلی حلقہNA-137 ننکانہ صاحب سے اپنے ہونہار ساتھی رانا عبدالغفارخان غازی صاحب کو اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے اور انہیں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر این اے 137 ننکانہ صاحب نے پارٹی کا انتخابی نشان گائے آلاٹ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ننکانہ صاحب کے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں صرف تین سیاسی پارٹیاں، ن لیگ، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمین ٹیرین اور اللہ اکبر تحریک حصہ لے رہی ہیں۔ باقی سات آزاد امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں۔ اللہ اکبر تحریک مئی 2013کے سابقہ ملک گیر انتخابات میں حصہ نہیں لے سکی تھی۔

کیونکہ اسے بوجوہ الیکشن کمیشن سے پارٹی کی رجسٹریشن ہونے کے باوجود انتخابی نشان آلاٹ نہیں ہو سکا تھا۔ جبکہ اللہ اکبر تحریک پاکستان کو پچھلے عام انتخابات کے تین ہفتے بعد چار جون 2013کو انتخابی نشان گائے الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد نے آلاٹ کر دیا تھا۔

جاری کردہ: محمد اکرم خلجی ، آفس سیکرٹری اللہ اکبر تحریک پاکستان، مرکزی دفتر: باری ہاؤس ،باری روڈ، ہارون آباد، ضلع بہاولنگر،(پنجاب)۔

Contacts Dr.Ihsan Bari:0300–0315–0321–0333–0345–6986900
Facebook.com/allahoakbartehreek۔Twitter.com/drmianihsanbari
drihsanbari@yahoo.com,drahsanbari@yahoo.com
drahsanbari@gmail.com,drmianihsanbari@gmail.com
.web:www.allahoakbar-tehreek.com, mianihsanbari@gmail.com